کاشتکاروں کو چارہ جات کی فصلوں کو ضرورت کے مطابق کھادوں اور پانی کی فراہمی کی ہدایت

منگل 21 جنوری 2020 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے مناسب دیکھ بھال کریںنیز برسیم اور لوسرن کی فصلات کی حسب ضرورت آبپاشی سمیت انہیں بروقت کھادوں کی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے ۔

(جاری ہے)

کاشتکاروں کے نام پیغام میں انہوںنے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں جبکہ برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوریا یوریا فی ایکڑ بر وقت آبپاشی ڈالیں۔

انہوںنے کہا کہ برسیم کی فصل کوسردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگائیں اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں