دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت

منگل 21 جنوری 2020 14:12

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2020ء) محکمہ لائیوسٹاک نے دودھ اور گوشت کی بہتر پیداوار حاصل کرنے کیلئے لائیوسٹاک فارمرز کو انمول ونڈا استعمال کرنے کی ہدایت کی ہے۔

(جاری ہے)

محکمہ لائیوسٹاک و ڈیری ڈیویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ترجمان نے بتایا کہ محکمہ نے دودھ اور گوشت کی زیادہ پیداوار حاصل کرنے کیلئے مخصوص طور پر انمول ونڈا تیار کیا ہے جو لحمیات ، قابل ہضم اجزاء اور نمکیات سے بھر پور ہے۔

انہوں نے بتایا کہ انمول ونڈا کھل ، بنولہ ، چوکر، روٹی کے ٹکڑوں اور آٹے سے کہیں سستا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مویشی پال حضرات انمول ونڈا استعمال کر کے اپنی آمدن میں اضافہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ محکمہ لائیوسٹاک نے مویشی پال خواتین وحضرات کی رہنمائی ومشاورت کیلئے فری ہیلپ لائن بھی قائم کر رکھی ہے لہٰذا لائیوسٹاک فارمرز مذکورہ فری ہیلپ لائن پر صبح 8 سے رات 8 بجے تک رابطہ کرسکتے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں