بے موسمی گلابی سنڈی کے تدارک کے طریقوں سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم کاآغاز

منگل 18 فروری 2020 13:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) محکمہ زراعت کی جانب سے بے موسمی گلابی سنڈی کے تدارک کے طریقوں سے آگاہی کیلئے خصوصی مہم کاآغاز کر دیا گیاہے جس میں زمینداروںو کاشتکاروں کو بے موسمی گلابی سنڈی کے تدارک کے سلسلہ میں مکمل آگاہی فراہم کی جارہی ہے ۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ترجمان نے کہاکہ زمیندار کپاس کے کھیت میں کھڑی چھڑیاں کاٹ کر ہل چلا دیں تاکہ سنڈیاں اور پیوپے پرندوں کی خوراک بن سکیں۔

انہوں نے کہاکہ چھڑیوں کی کٹائی کے بعد ایندھن بنانا مقصود ہوتو چھوٹے چھوٹے گٹھے بنا کر انہیںدھوپ میں اس طرح کھڑا کیاجائے کہ چھڑیوں کی مڈھ نیچے کی طرف ہو۔ انہوںنے محکمہ زراعت کے افسران و ماتحت ملازمین کو ہدائت کی کہ گلابی سنڈی کے تدارک کیلئے جاری مہم کی کامیابی میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں