فیصل آباد ، پودوں کو زیادہ سردی سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں،ترجمان محکمہ زراعت پنجاب

جمعہ دسمبر 23:02

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 04 دسمبر2020ء) ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے کہا ہے کہ زیادہ سردی کے باعث پودوں کے تنوں، شاخوں اور پتوں کے خلیوں میں پانی جم کر برف بن جاتا ہے جس سے پودوں کی بڑھوتری بری طرح متاثر ہوتی ہے اور شدید سردی کی وجہ سے پودے مر بھی جاتا ہیں اس لئے پودوں کو زیادہ سردی سے بچانے کے کاشتکار محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ باغات کو سخت سردی سے بچانے کیلئے پودوں کے تنوں پر چونے اور نیلے تھوتھا کے محلول سے سفیدی کرنی چاہیے اس سے سردی کا اثر کافی حد تک کم ہوجاتا ہے اس کے علاوہ پودوں کے تنے کے گرد پرانی بوری یا پرالی لپیٹ کر بھی سردی کے اثرات کو کم کیا جاسکتا ہے۔کیڑے اور بیماریاں پودوں کو کمزور کر دیتی ہیں اس لئے ان کا بروقت تدارک کیا جاتا ضروری ہے تاکہ پودے تندرست اور توانا رہیں ۔

(جاری ہے)

ترجمان نے مزید کہا کہ کاشتکار کہر کی متوقع راتوں کو آبپاشی ضرور کریں کیونکہ آبپاشی کرنے سے زمین کے درجہ حرارت میں خاطر خواہ کمی واقع ہوتی ہے اور پودا سردی کے متوقع اثرات سے محفوظ رہتا ہے۔باغات میں پودوں کی عمر کے مطابق پودوں کے گھیرے میں گلا سڑا گوبر بکھیرنے سے زمینی درجہ حرارت میں تبدیلی کو روک کر کورے کے ممکنہ نقصان سے کافی حد تک بچایا جا سکتا ہے۔

نرسری میں پھلدار پودوں کو شیشم وغیرہ کی شاخوں سے اس طرح ڈھانپیں کہ دن کے وقت سورج کی روشنی ان پر پڑتی رہے۔نرسری میں نازک پودوں کو سخت سردی سے بچانے کیلئے خصوصی انتظامات کرنے چاہیں۔کاشتکار چھوٹی سبزیوں اور نرسریوں کو رات کے وقت پلاسٹک شیٹ سے ڈھانپ دیں اس کے علاوہ فصل کے شمال کی طرف سرکنڈا لگا دیں تاکہ فصل شمال کی طرف آنے والی ٹھنڈی ہوا سے محفوظ رہیں

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments