معیاری زرعی مداخل کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کیلئے مانیٹرنگ جاری ہے، محکمہ زراعت

بدھ 20 جنوری 2021 19:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 جنوری2021ء) وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد بزدار کی خصوصی ہدایات کے مطابق محکمہ زراعت پنجاب کاشتکاروں کو معیاری زرعی مداخل کی مقرر کردہ قیمتوں پر دستیابی کیلئے مانیٹرنگ جاری رکھے ہوئے ہے۔محکمہ زراعت کی ٹیمیں مارکیٹوں کو پوری طرح چیک کر رہی ہیں تاکہ نوٹیفائیڈ پرائس پر کاشتکاروں کو کھادوں کی دستیابی کو یقینی بنایا جائے۔

اس ضمن میںتحصیل ظفروال ضلع ناروال اور بچیانہ منڈی ضلع فیصل آباد میں خفیہ اطلاع ملنے پراسپشل پرائس کنٹرول مجسٹریٹ/ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) فیصل آباد خالد محمود نے مارکیٹوں کو چیک کیا اور یوریا کھاد کی مہنگے داموں فروخت پر متعدد ڈیلرز حضرات کو ہزاروں روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

(جاری ہے)

ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے مزید کہا کہ جعلی یا مہنگے داموں زرعی مداخل فروخت کرنے والے مافیہ کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جا رہا ہے اور کاشتکاروںکے حقوق کا مکمل تحفظ کیا جارہا ہے ۔

اس گھناؤنے کاروبار میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جارہی ہے۔حکومت پنجاب کی ہدایات پر محکمہ زراعت پنجاب مہنگے داموںزرعی ادویات و کھادوں کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف زیرو ٹالرلینس پالیسی کے اصول پر عمل پیرا ہے اور اس کاروبار کی بیخ کنی کیلئے تمام ممکنہ کاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں۔اس ضمن میں محکمہ زراعت ٹھوس شواہد کی بنا پر ملزمان کے خلاف ہر سطح پر اپنی کاروائی جاری رکھے ہوئے ہے اور جعلی یا مہنگے دام زرعی ادویات اور کھاد وں کی فروخت میںملّوث افراد کو سزا ئیں سنائی جا رہی ہیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام جعلی یا مہنگے داموں زرعی مداخل فروخت کرنے والے عناصر کے خلاف شکایات بذریعہ ایس ایم ایس/ واٹس ایپ 0300-2955539 پرکر سکتے ہیں۔ایسے تمام عناصر کے خلاف اطلاع موصول ہونے کی24 گھنٹے کے اندر کاروائی عمل میں لائی جاتی ہے

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں