ماہرین زراعت کی آلو کی کاشت یکم اکتوبر سے 20 اکتوبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

منگل 28 ستمبر 2021 14:32

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2021ء) ماہرین زراعت نے   آلو کی کاشت  یکم اکتوبر سے 20 اکتوبر   تک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت فیصل آباد خالد محمودنے کہاکہ آلو کی تازہ پیداوار بطور بیج نئی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہوتی لہٰذا کاشتکار کاشت سے پہلے بیج کی خوابیدگی کو توڑنے کا عمل یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

    انہوں  نے کہا کہ  آلو کو کاشت کرنے سے پہلے اس کے بیج کے طور پر استعمال سے قبل ا سے 10 سے12ہفتے تک کھلا پڑا رہنے دیا جائے کیونکہ اس سے اس کی خوابیدگی خود بخود ختم ہو جاتی ہے نیز کاشتکار آلو کی شاندار و معیاری پیداوار حاصل کرنے کیلئے بیماری سے پاک تصدیق شدہ اعلیٰ معیار کا حامل بیج استعمال کریں۔

انہوں نے کہاکہ کاشت سے کم از کم 10روز قبل بیج کو سر د خانے سے نکال کر سایہ دار جگہ پر رکھیں تاکہ بیج باہر کے عام درجہ حرارت سے خود کو مانوس کرلے اور اس میں شگوفے پھوٹ آئیں۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے زرعی ماہرین سمیت محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں