کاشتکاروں کو 15نومبر تک السی کی کاشت کیلئے بیج کی شرح 6کلوگرام جبکہ بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ رکھنے کی ہدایت

جمعرات 21 اکتوبر 2021 15:16

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2021ء) محکمہ زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے  کہ وہ السی کی کاشت فوری طور پر شروع کردیں تاکہ بروقت کاشت مکمل ہونے کی صورت میں بہتر پیداوار کا حصول ممکن ہو سکے۔ریسرچ انفارمیشن یونٹ آری فیصل آباد کے مطابق السی کی کاشت 15 نومبر تک مکمل کی جاسکتی ہے جبکہ السی کی کاشت کیلئے درمیانی میرازمین کا انتخاب انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ کاشتکار السی کی منظور شدہ قسم چاندنی 1988 کی کاشت کیلئے زمین میں 2سے 3 مرتبہ مٹی پلٹنے والا ہل چلاکر اسے 2سے 3 مرتبہ سہاگہ دیں تاکہ زمین نرم و بھربھری ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین طور پر تیار ہو سکے۔ انہوں نے بتایاکہ السی کی فصل کو بذریعہ ڈرل کاشت کرتے ہوئے اس کی قطاروں کا درمیانی فاصلہ بھی 30 سینٹی میٹر تک ہونا چاہیے۔ انہوں نے بتایاکہ نہری علاقوں میں 6کلو گرام فی ایکڑ اور بارانی علاقوں میں 8کلوگرام فی ایکڑ بیج ڈال کر بمپر کراپ حاصل کی جاسکتی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی و مشاورت کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments