محکمہ زراعت کا کینولہ کے پیداواری مقابلے کا اعلان

پیر 17 جنوری 2022 15:02

محکمہ زراعت   کا  کینولہ کے پیداواری مقابلے کا اعلان
فیصل آباد۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 17 جنوری 2022ء) :محکمہ زراعت نے کینولہ کے پیداواری مقابلے کا اعلان کیا ہے ۔ محکمہ زراعت  نے  کہ وزیر اعظم کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت 5ارب11کروڑ روپے کی لاگت سے تیلدار اجناس کی کاشت کے قومی پروگرام پر عملدرآمد جاری ہے جس کے تحت فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، بہاولنگر،بہاولپور،بھکر،قصور،خانیوال،لودھراں،میانوالی،ملتان،مظفرگڑھ،اوکاڑہ،سرگودھا اور وہاڑی کے 3 یا3 ایکڑ سے زائد قابل کاشت اراضی کے مالک مرد وخواتین کاشتکار درخواست دینے کے اہل ہوں گے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع فیصل آباد چوہدری خالد محمود نے بتایا کہ اس سلسلہ میں مشترکہ کھاتہ رکھنے والے کاشتکار بھی اہل ہوں گے نیز مزارعین و ٹھیکیداربھی دستاویزات کی تحصیل کمیٹی سے تصدیق کرانے کے بعد درخواست دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ پیداواری مقابلہ میں حصہ لینے والے کاشتکار 3 ایکڑ متصل فصل کینولہ جس میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظورو تصدیق شدہ کوئی بھی قسم کاشت کی گئی ہو مقابلہ کیلئے پیش کر سکیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ مقابلہ کیلئے شرائط درخواست فارم پر درج ہیں جو متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر اور ڈویژنل ڈائریکٹر کے دفتر سے مفت حاصل یا محکمہ زراعت کی ویب سائٹwww.agripunjab.gov.pkسے ڈاؤن لوڈ کئے جا سکتے ہیں تاہم فارم کی فوٹو کاپی بھی قابل قبول ہوگی۔انہوں نے کہاکہ کاشتکار درخواستیں اپنے ضلع کے متعلقہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت(توسیع) کے دفتر میں 20 جنوری2022 تک جمع کرواسکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس مقابلہ کیلئے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی،سینیٹرز،ان کے فیملی ممبرز اور گریڈ17 اور اوپر کے سرکاری ملازمین درخواست دینے کے اہل نہ ہوں گے،ان کے علاوہ ترقی پسند کسان جو ضلعی یا ڈویژنل کمیٹی کے ارکان مقرر ہوں وہ بھی مقابلہ کیلئے اہل نہ ہوں گے۔انہوں نے بتایا کہ پیداواری مقابلہ صوبائی سطح پر بھی منعقد ہوگااور صوبائی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہوگا۔انہوں نے بتایا کہ جیتنے والے کاشتکار  کو  لاکھوں روپے کے نقدانعامات دئیے جائیں گے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں