فیصل آباد:محکمہ زراعت کا کامیاب چھاپہ

کھاد کی بوریوں کی غیر قانونی نقل وحمل پر ڈرائیور/ڈیلر کو حوالہ پولیس اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا

منگل 18 جنوری 2022 21:41

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 جنوری2022ء) محکمہ زراعت نے کامیاب چھاپہ مارکرکھاد کی بوریوں کی غیر قانونی نقل وحمل پر ڈرائیور/ڈیلر کو حوالہ پولیس اور اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)خالد محمود نے اطلاع ملنے پر کھرڑیانوالہ جڑانوالہ میں چھاپہ مارکر وہیکل نمبری9652 سے یوریا کھاد کے 275 بیگز برآمد کرلئے جو بلیک مارکیٹنگ کے لئے منتقل کئے جارہے تھے۔کھاد کی بوریاں قبضہ میں لیکر گاڑی حوالہ پولیس کردی گئی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں