آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کی سوتی دھاگے میں سٹیپل کی مکسنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل

منگل 25 جنوری 2022 13:18

آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن کی سوتی دھاگے میں سٹیپل کی مکسنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل
مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 جنوری2022ء) چیئر مین آل پاکستان کاٹن پاور لومز ایسوسی ایشن رانا خرم اخلاق منج نے سوتی دھاگے میں سٹیپل کی مکسنگ روکنے کیلئے فوری اقدامات کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ اس اقدام سے سوتی دھاگے اور اس دھاگے سے تیار کردہ مصنوعات بشمول کاٹن کلاتھ کی کوالٹی بری طرح متاثر ہو رہی ہے اور پاور لومز انڈسٹری کو بھی اس حوالے سے مشکلات کا سامنا ہے لہٰذا ارباب اختیار مذکورہ ملاوٹ روکنے کیلئے فوری اقدامات یقینی بنائیں تاکہ عالمی منڈیوں میں ملاوٹی دھاگے سے تیار کردہ کپڑے کی سپلائی کے باعث ٹیکسٹائل برآمد کنندگان کو کسی شرمندگی یا نقصان کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایسوسی ایشن کے دفتر میں ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

سینئر وائس چیئر مین رانا عامر رضا، وائس چیئر مین چوہدری احسان الحق ،سابق چیئر مین چوہدری محمد نواز، رانا اظہر وقار،چوہدری جاوید صادق ،جواد کاہلوں، اجمل قصوری، خالد محمود چیمہ، ملک طاہر مجید، خالد عزیز مخی اور دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

رانا خرم اخلاق منج نے کہا کہ پاور لومز انڈسٹری پہلے ہی بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، سیلز ٹیکس کے نفاذ و دیگر فنی وجوہات کی وجہ سے بحران کا شکار ہے اور اب سپننگ ملز نے 38سنگل اور 40سنگل کاٹن یارن میں وسکوس(سٹیپل) کی ملاوٹ شروع کر دی ہے جبکہ ٹریڈرز یہ ملاوٹ شدہ دھاگہ پاور لومز کو کاٹن یارن کے طور پر سپلائی کر رہے ہیں جس کی وجہ سے کپڑے کا معیار بھی گر رہا ہے اور مشینوں پر دھاگہ چلنے میں بھی مشکل پیش آ رہی ہے۔انہوں نے ارباب اختیار سے اپیل کی کہ فوری طور پر کاٹن یارن میں وسکوس (سٹیپل) کی ملاوٹ بند کروائی جائے تا کہ دم توڑتی ہوئی پاور لومز انڈسٹری اپنے پائوں پر کھڑی رہ سکی-

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں