لائیو سٹاک فارمز کی سطح پراینیمل جنیٹک ریسورس غذائی استحکام، پائیدار ترقی کے لیےانتہائی اہمیت کا حامل ہے، ڈائریکٹر لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد

منگل 25 جنوری 2022 14:21

فیصل آباد۔(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 جنوری 2022ء) محکمہ لائیو سٹاک و ڈیری ڈویلپمنٹ فیصل آباد ڈویژن کے ڈائریکٹر ڈاکٹر اشفاق احمد انجم نے کہا کہ قدرت نے پاکستان کو با لعموم اور پنجاب کو بالخصوص جن متنوع موسمی و جغرافیائی وسائل سے نوازا ہے اس کے تناظر میں یہاں دنیا کی بہترین اقسام کے جانوروں کو پروان چڑھانے میں مدد لی جا سکتی ہے اورمقامی مختلف النسل جانوروں کی خصوصیات جینیاتی ذرائع سے منتقل کر کے غذائی استحکام کے ساتھ ساتھ مویشی پالنے والے بے زمین کسانوں کے ذرائع آمدن میں بھی اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ  لائیو سٹاک فارمز کی سطح پراینیمل جنیٹک ریسورس غذائی استحکام، پائیدار ترقی، کروڑوں انسانوں کی گوشت، دودھ، خوراک کی ضروریات کے حوالے سے انتہائی اہمیت کا حامل ہے نیزدودھیل اور گوشت کے حوالے سے جا نوروں کی مختلف اقسام اپنے اندر منفرد خصوصیات رکھتی ہیں جن کو جینیاتی ٹیکنالوجی کے ذریعے پر وان چڑھا کر مستقبل کی ضروریات کو باآسانی پورا کیا جا سکتا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ اینیمل بریڈنگ اینڈ جنیٹکس کے شعبہ جات کے اشتراک سے مقامی نسل کی گائے، بھینسوں، بھیڑ بکریوں، مرغیوں کی نئی اقسام دریافت کرنے اور پیداواریت کا عنصر پروان چڑھانے کے منصوبہ پربھی کام کا آغاز کر دیاگیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس سلسلہ میں مویشی پال حضرات اور لائیو سٹاک فارمرز کو بھرپور سہولیات فراہم کی جائیں اور انہیں ہر ممکن رہنمائی سے بھی مستفید کیا جائے تاکہ وہ بہتر نتائج فراہم کرسکیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں