کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کا مشورہ

منگل 17 مئی 2022 13:33

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 مئی2022ء) جامعہ زرعیہ فیصل آباد کے زرعی ماہرین نے بھنڈی توری کے کاشتکاروں کو بھنڈی توری کی فصل پر خصوصی توجہ دینے کامشورہ دیا اور انہیں آگاہ کیا ہے کہ بیچ بونے کے40 سے 50 دن بعد اگیتی اقسام کا پھل اترنا شروع ہو جاتا ہے اور پھل کی چنائی کافی مشکل ہوتی ہے کیونکہ بھنڈی کا لیس دار مادہ اور پھل کی کچھ اقسام پر اگنے والے سخت بال سبزی کو نقصان پہنچاتے ہیں اسلئے ضروری ہے کہ پھل توڑتے وقت ہاتھوں پر پلاسٹک کے دستانے ضرور چڑھائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چونکہ بھنڈی توری کی فصل پر کیڑے مکوڑوں کا حملہ بھی ہو سکتا ہے اسلئے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ دوسرے، تیسرے روز فصل کا معائنہ کرتے رہیں اور اگر کسی جگہ پر کسی کیڑے کا حملہ محسوس ہو توفوری طورپرماہرین زراعت یامحکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف کی مشاورت سے کیڑے مار ادویات کا سپرے یقینی بنایا جائے تاکہ فصل کو زیادہ نقصان سے بچانے میں مدد مل سکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں