دھان کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے کے لئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھی جائے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت

پیر 15 اگست 2022 11:52

دھان کی فصل کو مختلف بیماریوں سے بچانے  کے لئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھی جائے،اسسٹنٹ ڈائریکٹرزراعت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اگست2022ء) اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت(توسیع) خالد اقبال نے کہا ہے کہ دھان کی فصل کے پتوں پر بھورے دھبوں کی بیماری، پتوں کے جراثیمی جھلساؤ، دھان کے بھبھکا یا بلاسٹ، دھان کی بکائنی اور تنے کی سڑن سے بچاؤ کیلئے پیسٹ سکاؤٹنگ جاری رکھی جائے۔انہوں نے اے پی پی کو بتایاکہ کاشتکار دھان کی فصل کو سنڈیوں اور مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے کسی غفلت یاکوتاہی کا مظاہرہ نہ کریں کیونکہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ان بیماریوں کا حملہ انتہائی خطرناک ثابت ہو سکتاہے۔

انہوں نے کہاکہ دھان کا بھبھکا ان کھیتوں میں زیادہ ہوتا ہے جہاں پانی کھڑا نہیں رہ سکتا لہٰذا ایسے کھیتوں میں گوبھ سے لے کر مونجر نکلنے کے دو ہفتے بعد تک سوکا نہ لگنے د یں بلکہ کوشش کریں کہ کھیت گارہ کی حالت میں ر ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایاکہ پتوں پر بھبھکا کی علامات ظاہر ہونے پر زرعی ماہرین کے مشورہ سے موزوں پھپھوندی کش زہر کا سپرے کریں اور 15دن کے وقفہ سے ضرورت کے مطابق دوبارہ سپرے کریں۔

انہوں نے کہا کہ پتوں کے جراثیمی جھلساؤ کے حملہ کو کم کرنے کیلئے کھیت میں گوبھ سے لے کر پکنے تک وتر کا پانی لگائیں اور بیماری ظاہر ہونے پرکاپرآکسی کلورائیڈ بحساب 3گرام فی لیٹر پانی میں ملا کر فصل پر سپرے کریں۔انہوں نے بتایاکہ پوٹاش کا استعمال بیماری کے خلاف قوت مدافعت بڑھاتا ہے نیز دھان کے جراثیمی جھلساؤ سے بچاؤ کے لئے

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں