دھان کی اقسام کی پنیری کلر سے پاک زمینوں میں کاشت کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت

پیر 29 مئی 2023 14:09

دھان کی اقسام کی پنیری کلر سے پاک زمینوں میں کاشت کریں، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مئی2023ء) ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت توسیع فیصل آبادچوہدری خالد محمود نے کہا کہ کاشتکارسفید کلر کے خلاف قوت مدافعت کی حامل دھان کی اقسام کی پنیری کلر سے پاک زمینوں میں کاشت کریں اور پنیری کی عمر 35سے 45دن ہونے پراسے کھیت میں منتقل کردیاجائے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک میں تھور اور کلر سے لاکھو ں ایکڑ رقبہ بے آباد اور بنجر ہے تاہم دھان کی فصل کالے کلر کیخلاف زیادہ قوت مدافعت رکھتی ہے اور اس کی کچھ اقسام سفید کلر کے خلاف قوت مدافعت رکھنے کے حوالے سے بھی تیار کی گئی ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ کے ایس 282اور نیاب اری 9موٹے چاولوں جبکہ باسمتی 385اور شاہین باسمتی اعلیٰ چاولوں کی اقسام شورزدہ رقبوں پر بہتر پیداوار دیتی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ جن زمینوں میں کالے کلر کی مقدار یعنی قابل تبادلہ سوڈیم 40سے زیادہ ہو توان کی اصلاح کیلئے پنیری منتقل کرنے سے پہلے جپسم3ٹن فی ایکڑ استعمال کریں۔انہوں نے کہاکہ ان زمینوں کو پنیری منتقلی سے ایک ماہ پہلے اچھی طرح تیار کریں اور جپسم کی مطلوبہ مقدار ڈال کر کم ازکم 15سے 20دن کھیت میں پانی کھڑا رکھیں تاکہ جپسم اپنا عمل مکمل کرلے۔انہوں نے کہاکہ پنیری منتقل کرنے سے پہلے گہرا ہل چلائیں اور کھیت میں کدو کا عمل نہ کریں تاکہ پانی لگانے سے نمکیات کی دھلائی ہوسکے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں