رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں تولیے کی برآمدات میں اضا فہ نہ ہو سکا

جمعہ 19 جنوری 2018 13:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 جنوری2018ء)رواں مالی سال کے پہلے 5ماہ میں تولیے کی برآمدات میں اضا فہ نہ ہو سکا تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 5ماہ میں 31کروڑ 78لاکھ ڈا لر کا 76ہزار 9سو ٹن تو لیہ برآمد کیا گیا تھا رواں سال کے پہلے 5ماہ میں بغیر کسی اضا فے کی31کروڑ 74لاکھ ڈا لر کا 72ہزار 700ٹن تو لیہ برآمد کیا گیا تو لیے کے برآمد کندگان کے مطا بق پاکستان کا کا ٹن تو لیہ انٹر نیشنل مارکیٹ میں مضبوطی اور خوبصورتی کی وجہ سے اپنی مثال آپ ہے یورپی منڈیوں پاکستانی تو لیے کی مانگ زیادہ ہے مگر ملک میں اس کی پیداواری لا گت دیگر ہمسا یہ ممالک کی نسبت کافی زیادہ ہے انٹر نیشنل منڈی میں پاکستان اپنے دیگر ہمسا یہ ممالک بھارت ،بنگلہ دیش،چا ئینہ،ویت نام ،سری لنکا کاقیمتوں کی سطح پر مقا بلہ نہیں کر سکتا پا کستا نی تو لیے کا ریٹ زیادہ ہو نے کی وجہ سے با ئر ہمارا تو لیہ خریدنے میں دلچسپی نہیں لیتا حکو مت ملکی برآمدات بڑ ھا نے کے لیے توا نا ئی بحران پر قا بو پا نے کے ساتھ ساتھ بجلی اور گیس کے ٹیرف ریٹ بھی دیگر ہمسا یہ مما لک کے مسا وی کر یں تا کہ پاکستان انٹر نیشنل منڈی میں اپنی مصنوعات بھر پور طریقے سے فروخت کر سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں