کورے کے ایام میں چارہ جات کی حسب ضرورت آبپاشی کریں، زرعی ماہرین

جمعہ 19 جنوری 2018 15:42

فیصل آباد۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)ماہرین زراعت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ چارہ جات کی بہتر پیداوار کے حصول کیلئے فصل کی مناسب دیکھ بھال اور برسیم اور لو سرن کی فصلوں کی حسب ضرورت آبپاشی کریں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کاشتکار لوسرن کی فصل کو ہر کٹائی کے بعد ایک پانی ضرور لگائیں اسی طرح برسیم اور لوسرن کی کٹائی کے بعد آدھی بوری یوریا فی ایکڑ بوقت آبپاشی ڈالیں۔ انہوںنے کہا کہ برسیم کی فصل کو سردی اور کورے کے دنوں میں ہر ہفتہ بعد ہلکا پانی لگایاجائے کیونکہ اس سے فصل کورے اور سردی کے منفی اثرات کو کم قبول کرتی ہے۔ انہوںنے کہا کہ چارے کی فصل پر کسی قسم کا سپرے نہ کیاجائے بلکہ فصل کو جلدی کاٹنے کی حکمت عملی اختیار کی جائے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں