محکمہ زراعت نے مونگ کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کر دیا

جمعہ 19 جنوری 2018 15:43

فیصل آباد۔19جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2018ء)محکمہ زراعت نے مونگ کی منظور شدہ اقسام کا اعلان کردیا ہے اور کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ وہ مونگ کی منظور شدہ اقسام کی بروقت کاشت یقینی بنائیں تاکہ فی ایکڑ بہتر پیداوار حاصل کرنے میں مدد مل سکے۔

(جاری ہے)

محکمہ زراعت کے ذرائع نے بتایا کہ ایسے کاشتکار جو کسی وجہ سے مکئی ، کماد یا سورج مکھی کاشت نہیں کرسکے وہ مارچ کے آخر تک بہاریہ مونگ کی کاشت کرسکتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کاشتکار بہاریہ مونگ کی کاشت کے لیے مونگ کی ترقی دادہ اقسام کے بیج کا انتخاب کریں۔انہوںنے بتایاکہ اچھی اور بھر پور پیداوار کے لیے آبپاش علاقوں میں مونگ کی ترقی دادہ قسم نیاب مونگ 2006 اور آزادی مونگ 2006 وغیرہ جبکہ بارانی علاقوں کے لیے چکوال ایم 6- وغیرہ کی کاشت بہترین پیداوار کی ضامن ثابت ہو سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں