31جولائی تک ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو معمولی شرح سے ٹیکس دینے کے علاوہ کسی قسم کا جرمانہ و سر چارج نہیں دینا پڑے گا،محمد طارق چوہدری

بدھ 18 جولائی 2018 13:28

31جولائی تک ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو معمولی شرح سے ٹیکس دینے کے علاوہ کسی قسم کا جرمانہ و سر چارج نہیں دینا پڑے گا،محمد طارق چوہدری
فیصل آباد۔18جولائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 جولائی2018ء) 31جولائی تک ٹیکس ایمنسٹی سکیم سے فائدہ اٹھانے والوں کو معمولی شرح سے ٹیکس دینے کے علاوہ کسی قسم کا جرمانہ و سر چارج نہیں دینا پڑے گا اور نہ ہی ان سے کسی قسم کی پوچھ گچھ کی جائے گی لہٰذا حکومتی رعائتی سکیم کے تحت غیر ظاہر شدہ ملکی وغیر ملکی اثاثوں اور رقوم کو ڈکلیئر کرنے کے نادر موقع سے عوام کو بھر پور فائدہ اٹھا نا چاہیے۔

چیف کمشنر انکم ٹیکس فیصل آباد ریجن محمد طارق چوہدری نے ایک ملاقات کے دوران کہا کہ اس سکیم کے تحت متعلقہ افراد کو ٹیکس کی معمولی شرح کے عوض بلاخوف وخطر اپنے غیر ظاہر شدہ اثاثے ڈ کلیئر کر دینے چاہئیں۔انہوںنے کہا کہ ٹیکس ایمنسٹی اسکیم 2018ء کا نفاذ پارلیمنٹ سے منظور شدہ والنٹیری ڈیکلریشن آف ڈومیسٹک ایسٹ ایکٹ 2018ء اور فارن ایسٹس ) ڈیکلریشن اینڈ ری پیٹریشن(ایکٹ 2018ء کے ذریعے کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ مذکورہ سکیم کے تحت غیر ظاہر شدہ اثاثہ جات کے مالک افراد اپنے اثاثہ جات ظاہر کرنے اور وطن واپس لانے پر دو فیصد جبکہ بیرون ملک غیر منقولہ اثاثہ جات رکھنے والے لوگ اپنے اثاثے ظاہر کرنے اور واپس لانے پر تین فیصد اور بیرون ملک اثاثوں کو ظاہر کرنے مگر واپس نہ لانے پر 5فیصد ٹیکس ادا کرسکیں گے۔ انہوں کہا کہ 31جولائی 2018ء کے بعد ٹیکس ایمنسٹی اسکیم کی تاریخ میں کوئی توسیع نہیں کی جائے گی لہٰذ الوگوں کو اپنے مفاد کو مدنظر رکھتے ہوئے چاہیے کہ وہ آخری تاریخ سے قبل اپنے اثاثہ جات ظاہر کر کے اس اسکیم سے فائدہ اٹھا ئیں ۔

انہوں نے کہا کہ سکیم سے استفادہ نہ کرنے اور مقررہ مدت گزرنے کی صورت میں ٹیکس چوروں سے متعلق معلومات کے تبادلے کے بین الاقوامی معاہدوں کے تحت چھان بین، بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں اور آمدن پر مدت کے تعین کے بغیر معمول کی شرح کے مطابق ٹیکس اور بیرون ملک چھپائے گئے اثاثوں اور آمدن پر ٹیکس کے علاوہ جرمانہ اور قانونی کارروائی کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوںنے کہاکہ مقررہ تاریخ کے بعد کوئی عذر قابل قبول نہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں