فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹر کے لئے 36 لاکھ روپے جاری

منگل 18 ستمبر 2018 13:01

فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹر کے لئے 36 لاکھ روپے جاری
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 ستمبر2018ء) وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ٹیکسٹائل انڈسٹری ڈویژن کے ترقیاتی منصوبوں کے لئی36 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی سال کے دوران 28کروڑ روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

(جاری ہے)

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری اعداد وشمار کے مطابق حکومت نے فیصل آباد گارمنٹ سٹی ٹریننگ سنٹرکے لئے 36 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کردیئے ہیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں