سردی کی شدت کے باعث مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ہدائت

منگل 11 دسمبر 2018 17:42

سردی کی شدت کے باعث مرغیوں کو بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ہدائت
فیصل آباد۔11 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 دسمبر2018ء) ماہرین لائیو سٹاک نے موسم کی تبدیلی ، سرد ہوائیں چلنے سمیت سردی کی شدت میں اضافہ کے باعث مرغیوں کو موسمی بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمدکی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ پولٹری فارمرز شیڈز کی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال یقینی بنائیں تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

ماہرین لائیو سٹاک و پولٹری فارمنگ نے کہا کہ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز خصوصاً مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75تا 80فارن ہائٹ تک برقرار رکھیں اور سردیوں میں ٹھنڈی ہو اسے بچائو کیلئے پلاسٹک کے پردے لگانے سے پرہیز کیا جائے ۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ پلاسٹک کے پردوں سے شیڈ میں نمی کا خدشہ ہوتا ہے جس سے پرندے دم گھٹ کر مر سکتے ہیں اس لئے موٹے جینز کے پرد وں کو استعمال میں لایا جائے ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شیڈ میں تازہ ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام ہونا چاہیے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کا امکان بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔ رات کو پردے نیچے کرتے وقت تازہ ہوا کیلئے تھوڑا بہت رستہ رکھیں۔ شیڈ کا درجہ حرارت برقرار رکھنے کیلئے ہیٹر یا بھٹی کا استعمال کیا جائے اور اس بات کا خیال رہے کہ دھواں جمع نہ ہو کیونکہ دھویں سے پرندوں کے پھیپھڑوں پر اثر پڑتا ہے۔ انہوںنے کہا کہ بورا یا چاول کا چھلکا نیچے استعمال کیا جائے اور جب یہ گیلا ہو جائے توا سے فوراً بدل دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں