محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈز کا اجراء شروع کردیا

پیر 17 دسمبر 2018 17:13

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 دسمبر2018ء) محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد نے گاڑیوں کی رجسٹریشن کیلئے سمارٹ کارڈز کا اجراء شروع کردیا ہے جس کے تحت گاڑی رجسٹر ڈ کروانے والے شہریوں کو اب رجسٹریشن بک کی بجائے سمارٹ کارڈ فراہم کئے جائیں گے۔ محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن فیصل آباد کے حکا م نے بتایا کہ وفاق کی طرز پر پنجاب کے دیگر شہروں کی طرح فیصل آباد میں بھی نئی گاڑیاں خریدنے والے شہریوں کو سمارٹ رجسٹریشن کارڈ جاری کرنا شروع کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایاکہ گاڑی رجسٹر ڈ کروانے والوں کو 530روپے فیس کے ساتھ سمارٹ کارڈ فراہم کئے جارہے ہیں جبکہ رجسٹریشن بک رکھنے والے صارفین بھی فیس ادا کرکے سمارٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ رجسٹریشن بک سے سمارٹ کارڈ حاصل کرنے والوں کو گاڑی مالک کا نام، قومی شناختی کارڈ نمبر،گاڑی کاچیسز نمبر،انجن نمبر، رجسٹریشن نمبر، تاریخ رجسٹریشن و دیگر معلومات فراہم کرنا ہونگی۔ دریں اثناء گاڑی مالکان نے اس اقدام کو موجودہ حکومت کا قابل ستائش اقدام قرار دیا ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں