وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں

انھیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا ایف پی سی سی آئی کے نائب صدرعاطف اکرام شیخ

منگل 18 دسمبر 2018 15:13

وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2018ء) فیڈریشن آف پا کستا ن چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈ سٹر ی(ایف پی سی سی آئی) کے نائب صدرعاطف اکرام شیخ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان ملک کی معاشی حالت میں انقلاب لانے کی مخلصانہ کوششیں کر رہے ہیں جس میں انھیں کاروباری برادری کا بھرپور تعاون حاصل ہو گا۔ ملکی معیشت کو ترقی دینے کے لئے ان کے خیالات اور عزم سے کاروباری برادری کا اعتماد بحال ہو رہا ہے۔

(جاری ہے)

منگل کواپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے کاروبار کی لاگت کم کرنے، ٹیکس کے نظام کو بدلنے اور کاروبار کی راہ میں حائل رکاوٹیں جلد از جلد دور کی یقین دہانی بھی کروائی ہے جو خوش آئند ہے۔ انھوں نے کہا کہ چھوٹے کاروبار اور ایس ایم ایز کے بارے میں ان کے خیالات قابل قدر ہیں اورکاروبار کے تمام شعبوں کو بہتر ماحول فراہم کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ جب تک کاروبار ترقی نہیں کریں گے ملک سے غربت دور ہو ہی نہیں سکتی۔ عاطف اکرام شیخ نے کہا کہ وزیر اعظم نے ملک کو خوشحال بنانے کا عزم کیا ہوا ہے جس کے لئے بیوروکریسی کی اپروچ تبدیل کرنا ضروری ہے جس میں کامیابی کے بعد پاکستان کو ایک ترقی یافتہ ملک بننے سے کوئی نہیں روک سکتا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں