صدر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا پی آئی اے کی فوری بحالی کیلئے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل کا مطالبہ

بدھ 16 جنوری 2019 16:36

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) : فیصل آبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے کہا ہے کہ قومی فضائی کمپنی پی آئی اے کی فوری بحالی کیلئے اس کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی از سر نو تشکیل اور چیمبر کی جانب سے ڈاکٹر خرم طارق کو اس میں نمائندگی فراہم کی جائے تاکہ مالی وانتظامی بد حالی کا شکار نیشنل فلیگ کیریئر فضائی کمپنی کی حالت کو بہتر بنانے میں مدد مل سکے۔

فیصل آبا دچیمبر آف کامرس اینڈ انڈسری کے صدر سید ضیاء علمدار حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئیکہا کہ پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹر فوری اہم فیصلے کریں تو پی آئی اے کو مزید بحرانوں کا شکار ہونے سے بچایا جا سکتا ہے ۔انہوںنے کہا کہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کی طرف سے پی آئی اے کے بورڈ آف ڈائریکٹرز میں معروف صنعتکار اور پاکستان ہوزری مینو فیکچررز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے سابق چیئرمین ڈاکٹر خرم طارق کو شامل کیا جائے جن کی صلاحیتوں اور مشاورت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے پی آئی اے کے حالات میں بہتری لائی جا سکتی ہے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ا س وقت بورڈ کے 9 ممبران میں سے 7 کا تعلق پی آئی اے سے ہونے کے باوجود اس کو خالصتاً پیشہ وارانہ انداز میں چلانے کیلئے اس میں نجی شعبہ کو موثر نمائندگی دینا ضروری ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں