ٍ15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی کو فیصل آباد میں ہو گی

پیر 17 جون 2019 20:45

ٍ15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی کو فیصل آباد میں ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جون2019ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 2جولائی بروز منگل کو فیصل ا?باد میں منعقد ہو گی جو رواں سال کی 19ویں جبکہ مجموعی طور پر 79ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ ا?ف نیشنل سیونگز فیصل ا?باد ریجن کے ترجمان نے ’’اے پی پی ‘‘کو بتا یا کہ مذکورہ قرعہ اندازی کاپہلا انعام 3کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام 1کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام 1لاکھ 85ہزار روپے کے 1696انعامات ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ سیریز پر کل 1700انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتا یا کہ اس ضمن میں قرعہ اندازی منگل کی صبح 10بجے سٹیٹ بینک ا?ف پاکستان فیصل ا?باد کی عمارت میں ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے شفاف طریقے سے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں