ایف بی آر اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے پاکستان سنگل ونڈو پر ورکشاپ

چیمبرز آف کامرس، تجارتی باڈیز اور ایسوسی ایشنز کے 70نمائندگان نے شرکت کی پاکستان سنگل ونڈو جیسے اصلاحاتی عمل میں بھرپور سہولت فراہم کریں گے، قائم مقام ڈائریکٹر یو ایس ایڈ کا خطاب

بدھ 21 اگست 2019 17:14

ایف بی آر اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے پاکستان سنگل ونڈو پر ورکشاپ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اگست2019ء) فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور یو ایس ایڈ کے اشتراک سے پاکستان سنگل ونڈو پر ایک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس کا مقصد تمام سٹیک ہولڈرز کی تجارتی عمل کو شفاف، آسان اور ڈبلیو ٹی او کے رہنما اصولوں کے مطابق ڈھالنے پر شمولیت کو یقینی بنانا تھا۔ پاکستان سنگل ونڈو تجارتی اصلاحات کی طرف ایک بنیادی قدم ہے جس کی بدولت پاکستان کے تجارتی حجم میں اضافہ اور ملکی معاشی بڑھوتری میں اضافہ ہو گا۔

ایف بی آر کے مطابق اس کانفرنس میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے 70سے زائد مندوبین نے شرکت کی جس میں تجارتی ریگولیٹری اتھارٹی، چیمبرز آف کامرس، تجارتی باڈیز اور ایسوسی ایشنز کے نمائندگان شامل تھے۔ اس موقع پر ممبر کسٹمز جواد اویس آغا نے کہا کہ پاکستان سنگل ونڈو کراس بارڈر تجارت کو فروغ دینے کیلئے ایک بڑا سنگ میل ثابت ہو گا۔

(جاری ہے)

پاکستان سنگل ونڈو کو مکمل طور پر نافذ کرنے کیلئے پاکستان کسٹمز ہر ممکن وسائل کو استعمال کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شراکتی اداروں کے تعاون سے اس کو پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا۔ اس موقع پر یو ایس ایڈ کے قائم مقام ڈائریکٹر نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ یو ایس ایڈ فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو ہر ممکن تعاون دے گا اور پاکستان سنگل ونڈو جیسے اصلاحاتی عمل میں بھرپور سہولت فراہم کرے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں