حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے، پائیدار حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے،عبدالرزاق دائود

وقتی مسائل کی وجہ سے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں 9نومبر کو فیصل آباد کا دورہ کرونگاتاکہ باہمی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی طے کی جا سکے،مشیر تجارت

جمعرات 17 اکتوبر 2019 23:06

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 اکتوبر2019ء) صنعت وتجارت کے بارے میں وزیر اعظم کے مشیر عبدالرزاق دائود نے کہا ہے کہ حکومت بزنس کمیونٹی کے جائز مسائل کو پوری طرح سمجھتی ہے اور اس کے پائیدار حل کیلئے ٹھوس منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ وہ فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے سینئر نائب صدر ظفر اقبال سرور سے ملاقات کر رہے تھے۔

عبدالرزاق دائود نے کہا کہ وقتی مسائل کی وجہ سے فیصل آباد کی بزنس کمیونٹی کو کچھ مشکلات پیش آرہی ہیں جن کے حل کیلئے وہ 9نومبر کو فیصل آباد کا دورہ کریں گے تاکہ باہمی مشاورت سے قابل عمل حکمت عملی طے کی جا سکے۔ ظفر اقبال سرور نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خاں کی ہدایت پر عبدالرزاق دائود سے ملاقات کی اور انہیں فیصل آباد کے تاجروں میںپائی جانے والی تشویش کے بارے میں آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

وزیر اعظم کے مشیر نے بتایا کہ حکومت کی کوششوں اور حکمت عملی کی وجہ سے تجارتی خسارے پر کافی حد تک قابو پا لیا گیا ہے۔ انہوں نے وفاقی کابینہ کے حالیہ فیصلوں کا بھی ذکر کیا جن میں مہنگائی پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کوششوں سے لوگوں کو فوری ریلیف مل سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ تاجروں کے مسائل کے حل کیلئے بھی فوری اقدامات کئے جا رہے ہیں اور وہ ان کی جائز شکایات کے ازالے کیلئے 9نومبر کو فیصل آباد آرہے ہیں۔

ظفر اقبال سرور نے صنعتکاروں اور تاجروں کے مسائل حل کرنے کے سلسلہ میں حکومت کی طرف سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور بتایا کہ حکومت آئندہ بھی بزنس کمیونٹی کو مایوس نہیں کرے گی۔ انہوں نے مزیدبتایا کہ حکومت کی کوشیش ہے کہ کاروبارکرنے کومزیدآساںبنایا جائے تاکہ تعلیم یافتہ نوجوان نوکریوںکے پیچھے بھاگنے کی بجائے اپنا کاروبارکرنے کوترجیح دیں۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں