فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2ارب 50کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کر دیئے، فیصل آباد لاہور موٹر وے کے ساہیانوالہ انٹر چینج سے چنیو ٹ روڈ تک ایکسپریس وے تعمیر کرنے کی بھی منظوری

منگل 22 اکتوبر 2019 14:39

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2019ء) فیصل آباد انڈسٹریل سٹیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایم تھری انڈسٹریل سٹی میں ترقیاتی منصوبوں کیلئے 2 ارب 50کروڑ سے زائد کے فنڈز مختص کر دیئے ہیں جبکہ فیصل آباد لاہور موٹر وے کے ساہیانوالہ انٹر چینج سے چنیو ٹ روڈ تک ایکسپریس وے تعمیر کرنے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

فیڈمک کے چیئر مین میاں کاشف اشفاق کے مطابق ایم تھری انڈسٹریل سٹی کیلئے 40 میگا واٹ کے دو نئے گرڈ اسٹیشن قائم کرنے اور سیف سٹی پراجیکٹ کی بھی منظوری دی گئی ہے ۔انہوںنے بتایاکہ فیڈمک کے ایک اجلاس میں سی پیک کے تحت بننے والے ترجیحی اکنامک زون ''علامہ اقبال انڈسٹریل سٹی'' کی ڈویلپمنٹ سے متعلق پیشرفت کا بھی جائزہ لیا گیا ہے اور فیصلہ کیا گیا ہے کہ اس اکنامک زون میں ابتدائی طور پر 20 میگا واٹ کا گرڈ اسٹیشن قائم کیا جائے گا تاکہ یہاں لگنے والی صنعتوں کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں