مستحکم معاشی ترقی کیلئے کاروباری و تجارتی سر گرمیوں اورانٹر پرینیور شپ کا فروغ ضروری ہے، ترجمان چیمبر آف کامرس

جمعہ 22 نومبر 2019 13:08

مستحکم معاشی ترقی کیلئے کاروباری و تجارتی سر گرمیوں اورانٹر پرینیور شپ کا فروغ ضروری ہے، ترجمان چیمبر آف کامرس
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 نومبر2019ء) ایوان صنعت و تجارت فیصل آباد کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کی مستحکم معاشی ترقی کیلئے کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اشد ضروری ہے جس کے لئے صنعتی ، تجارتی ، کاروباری شعبے سے وابستہ افراد کی حوصلہ افزائی لازمی ہے تاکہ وہ روائتی سوچ سے ہٹ کر جدت کو فروغ دینے اور نئی مصنوعات متعارف کروانے کی جانب راغب ہو سکیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ ملک کو معاشی مسائل سے چھٹکارہ دلانے کا واحد حل صنعتی و تجارتی سر گرمیوں کا فروغ ہے اسلئے حکومت ملک میں ایسے حالات یقینی بنائے جس کے باعث کاروباری و صنعتی و تجارتی شعبہ سے وابستہ افراد مشکل ترین حالات میں بھی ملکی اقتصادی و معاشی ترقی میں اپنا مثبت کردار ادا کر سکیں۔ انہوںنے کہا کہ صنعتی ، کاروباری ، تجارتی شعبہ کو مناسب سہولیات فراہم کر کے معجزانہ نتائج حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوںنے مزید کہا کہ حکومت کو بڑے شہروں کی طرح چھوٹے شہروں پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کرنا ہو گی تاکہ ان علاقوں میں بھی روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے سے عوام کا معیار زندگی بلند اور غربت و بیروزگاری کا خاتمہ ہو سکے۔ انہوںنے ملک میں انٹر پرینیور شپ کے فروغ کی ضرورت پر بھی زور دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں