فیصل آباد چیمبر آف کامرس شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا،کینال روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت شجر کاری کاآغاز خوش آئند اقدام ہے، ترجمان فیصل آباد چیمبر

بدھ 19 فروری 2020 15:37

فیصل آباد چیمبر آف کامرس شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا،کینال روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت شجر کاری کاآغاز خوش آئند اقدام ہے، ترجمان فیصل آباد چیمبر
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے ترجمان نے کہاہے کہ ایوان صنعت و تجارت شہر کو سرسبز و شاداب اور خوبصورت بنانے میں اپنا مؤثر کردار ادا کرے گا جبکہ اس ضمن میں کینال روڈ کے دونوں اطراف خوبصورت شجر کاری کاآغاز خوش آئند اقدام ہے نیز بزنس کمیونٹی شہر کی دیگر شاہراہوں ، پبلک مقامات ، پارکس کی خوبصورتی اور وہاں رنگ برنگ پھولدار پودے لگانے میں آئندہ بھی بھر پور تعاون کاسلسلہ جاری رکھے گی۔

میڈیاسے بات چیت کے دوران انہوںنے کہاکہ پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی فیصل ۱ٓباد کے ساتھ ساتھ فیصل آباد شہر کو گرین اور خوبصورت بنانے میں بزنس کمیونٹی کا کردار قابل ستائش ہے اوراسی سلسلہ میں کینال روڈ کو مختلف انکلیوزکا نام دے کراس پر شجر کاری اور خوبصورتی کے کام کا آغاز کیا گیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کینا ل روڈ کے دونوں اطراف کی خوبصورتی کیلئے اقدامات جاری ہیں۔

انہوںنے کلین اینڈ گرین فیصل آباد ویژن کو سراہتے ہوئے کہا کہ فیصل آباد چیمبر بزنس کمیونٹی کے تعاون سے اس حوالے سے ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ ہے اور پہلی دفعہ جب ڈی سی فیصل آباد نے اس ضمن میں اقدامات کرنے کی خواہش کا اظہار کیا تھا اس وقت بھی فیصل آباد چیمبر نے اس عزم کا اظہار کیا تھا کہ انتظامیہ کے ویژن کو عملی شکل دینے کیلئے مکمل معاونت کی جائیگی۔ انہوں نے فیصل آباد کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو فیصل آباد کو خوبصورت شہر بنانے کیلئے انتظامیہ کا بھرپور ساتھ دینا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں