750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

پیر 13 جولائی 2020 13:59

750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جولائی2020ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیرا ہتمام 750روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل15 جولائی بروز بدھ کو ہو گی جو رواں سال کی 16ویںاور مجموعی طور پر79 ویں قرعہ اندازی ہے۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 15لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 5لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 9300روپے مالیت کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں اس بار سٹیٹ بینک آف پاکستان مظفر ۱ٓباد میں ایک خصوصی تقریب منعقد کی جائے گی جس میں کاروباری شخصیات سمیت اہم افراد شرکت کریں گے ۔انہوںنے بتا یا کہ اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیبوں کا چنائو کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں