1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی

جمعرات 13 اگست 2020 12:59

1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر کو ہوگی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اگست2020ء) مرکز قومی بچت حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 1500روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی پیر 17 اگست کو منعقد ہو گی۔

(جاری ہے)

ریجنل ڈائریکٹوریٹ مرکز قومی بچت فیصل آباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتا یا کہ یہ قرعہ اندازی رواں سال کی 21 ویں اور مجموعی طور پر 83ویں قرعہ اندازی ہے جس کا پہلا انعام 30 لاکھ روپے کا ایک، دوسراانعام 10لاکھ روپے کے تین اور تیسرا انعام 18500روپے مالیت کے 1696انعامات ہیں۔

انہوںنے بتا یا کہ مذکورہ انعامی بانڈز کی سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے۔انہوںنے بتایا کہ اس سلسلہ میں ایک خصوصی تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان کی عمارت میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔انہوںنے بتایا کہ اس موقع پر شفاف قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب انعام یافتگان کا چنائو کیا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں