15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی

بدھ ستمبر 14:28

15ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 30 ستمبر2020ء) سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز حکومت پاکستان کے زیر اہتمام 15 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی کل جمعرات کو ہو گی ۔

(جاری ہے)

مرکز قومی بچت فیصل آبادکے ترجمان نے بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 3 کروڑ روپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ روپے کے تین اور تیسرا انعام ایک لاکھ 85 ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ سیریز پر کل 1700 انعامات دیئے جائیں گے ۔انہوںنے بتایاکہ قرعہ اندازی کے سلسلہ میں تقریب سٹیٹ بینک آف پاکستان ملتان میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی اور اس موقع پر کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے خوش نصیب افراد کا چنائو کیا جائے گا۔

فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments