ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 8 نومبر کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان

پیر 25 اکتوبر 2021 15:07

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2021ء) ایل پی جی کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف ایل پی جی ایسوسی ایشن کا 8 نومبر کو ملک گیر احتجاج اور ہڑتال کا اعلان تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں ایل پی جی ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز ملک گیر احتجاج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 24 اکتوبر سے ایل پی جی ایسوسی ایشن کی جانب سے ہر شہر میں احتجاج کیا جائے گا ، 15 روزہ احتجاج کے بعد 8 نومبر کو ملک گیر احتجاج ہو گا اور ہڑتال کا آغاز کیا جائے گا ، موجودہ حکومت نے ایل پی جی کے ریٹس بڑھا کر ہمارا معاشی نقصان کیا ہے ، پہلے کورونا وائرس کے باعث کاروبار شدید متاثر رہا اور اب ایل پی جی کی فی کلو قیمت میں اضافہ ناقابل برداشت ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں