موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی ‘ نجانے کب ختم ہوگی‘اپیکا

پے درپے بحرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے

منگل 7 دسمبر 2021 13:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 دسمبر2021ء) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے ڈویژنل صدرچوہدری ذوالفقارعلی کاہلوں ،جنرل سیکرٹری چوہدری شہبازچٹھہ چیئرمین یاسرخورشیدرانا،سرپرست امجدحسین رندھاوا،سینئرنائب صدرو میاں مقصوداحمد،صداقت علی بلوچ،محمدعرفان نے اپنے مشترکہ بیان میںکہا ہے کہ موجودہ حکومت میں بحرانوں کی فہرست لمبی ہوگئی ہے نجانے کب ختم ہوگی۔

ادویات، آٹا چینی اور پٹرول کے بعد اب سرکاری ملازمین کو ملازمتوں سے برخاست کرنے کابحران سراٹھا رہا ہے۔ پے درپے بحرانوں نے مہنگائی اور بے روز گاری کے مارے عوام کی زندگی اجیرن کر دی ہے۔ شدیدمہنگائی کے باوجود تنخواہیں نہ بڑھا کر حکومت نے سرکاری ملازمین کی پریشانیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت فوری طور پر ملازمین کی تنخواہوں میں کم از کم پچاس فیصد اضافہ کرے۔

انہوں نے کہاکہ ایپکا ملازمین کے مسائل کو ہر جگہ اٹھائے گی۔چوہدری ذوالفقار علی کاہلوں نے ممبران صوبائی و قومی اسمبلی سے مطالبہ کیاکہ ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کیلئے سینٹ اور قومی اسمبلی میں آواز بلند کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صحت کا نظام تباہی سے دوچار ہے شہروں کی آبادی 1000 گنا بڑھ چکی ہے لیکن ملازمین اور شہریوں کے لیے 50 سالوں سے وہی ہسپتال ہیں۔ عوام اور ملازمین اپنے مریضوں کے ہمراہ دھکے کھانے پر مجبور ہیں اور ان کی کہیں شنوائی نہیں ہوتی۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں