آئی جے پی کے تحت پرفارمنس الاؤنس کے دو سال کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے،فیڈرل سروسز ٹریبونل نے ایف بی آر ملازمین کے حق میں فیصلہ سنا دیا

جمعہ 24 فروری 2017 12:58

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2017ء) فیڈرل سروسز ٹربیونل نے ایف بی آر ملازمین کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر کو حکم دیا ہے کہ ملک بھر کے ایف بی آر کے ملازمین کو (آئی جے پی )کے تحت پرفارمنس الاؤنس کے دو سال (2005-07) کے بقایا جات کی فوری ادائیگی کی جائے ، ملازمین کو پرفارمنس الاؤنس کے دو سالہ بقایا جات کی ادائیگی کے سلسلہ میں ان لینڈ ریونیو ایمپلائز ویلفیئر (C-iv) یونین آل پاکستان کے مرکز صدر قاری ناصر اعوان اور دیگر عہدیداران نے فیڈرل سروسز ٹربیونل سے رجوع کیاتھا 591ملازمین کے آرڈر کروانے کے بعد مزید ایمپلائز کا کیس دائر کروانے کے لیے صدر RTOفیصل آباد بابا مطلوب حسین اور مرکزی صدر قاری ناصر اعوان نے اپنے دیگر عہدیداران کے ہمراہ دوبارہ فیڈرل سروس ٹربیونل اسلام آباد میں رجو کرلیا ہے ۔

(جاری ہے)

ملک بھر کے ایف بی آر ملازمین نے کلاس فور یونین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیاہے انہوں نے کہا کہ دو سال کے بقایا جات دلا کر مرکز ی صدر قاری ناصر اعوان نے عوامی نمائندگی کا حق ادا کردیاہے ۔ عدالتی فیصلے کے بعد ملک بھر کے ملازمین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے ۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں