مرغی پال حضرات کوموسم بہار کی آمد کے باعث مرغیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ہدایت

پیر 27 فروری 2017 13:10

مرغی پال حضرات کوموسم بہار کی آمد کے باعث مرغیوں کو مختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عمل کی ہدایت
فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 27 فروری2017ء) ماہرین لائیو سٹاک نے کہا ہے کہ مرغی پال حضرات موسم کی تبدیلی اور موسم بہار کے آغاز کے باعث مرغیوں کومختلف بیماریوں سے بچانے کیلئے حفاظتی تدابیر پر عملدرآمد کریںاور شیڈز کی اچھی طرح صفائی سمیت اچھی قسم کے سپرے یا جراثیم کش ادویات کا استعمال بھی یقینی بنایا جائے تاکہ عوام کو صحت مند مرغیوں کے گوشت کی فراہمی ممکن ہو سکے۔

ماہرین لائیو سٹاک و پولٹری فارمنگ نے کہا کہ لائیو سٹاک اینڈ پولٹری فارمرز خصوصاً مرغی پال حضرات شیڈ کا درجہ حرارت 75تا 80فارن ہائٹ تک برقرار رکھیں ۔ انہوںنے کہا کہ چونکہ پلاسٹک کے پردوں سے شیڈ میں نمی کا خدشہ ہوتا ہے جس سے پرندے دم گھٹ کر مر سکتے ہیں اس لئے موٹے جینز کے پرد وں کو استعمال میں لایا جائے۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہا کہ شیڈ میں تازہ ہوا کی آمد و رفت کا مناسب انتظام ہونا چاہیے جس کی وجہ سے سانس کی بیماریوں کا امکان بہت حد تک کم ہو جاتا ہے۔

انہوںنے کہا کہ بورا یا چاول کا چھلکا نیچے استعمال کیا جائے اور جب یہ گیلا ہو جائے توا سے فوراً بدل دینا چاہیے۔ انہوںنے کہا کہ سردیوں میں پرندوں کو وٹا من ای دینا چاہیے ۔ انہوںنے کہا کہ اگر کوئی پرندہ مر جائے تو اسے گہرا گڑھا کھود کر زمین میں دبا دینا چاہیے اور فارم کے ارد گرد چونا بھی چھڑک دیا جائے تاکہ جراثیم پیدا ہونے کا خطرہ کم سے کم ہو سکے۔انہوںنے شیڈول کے مطابق پرندوں کی ویکسینیشن کروا نے کی ضرورت پر بھی زور دیا ۔ انہوںنے کہا کہ اس ضمن میں مزید معلومات کیلئے محکمہ لائیو سٹاک کے فیلڈ سٹاف سے مشاورت کی جا سکتی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں