رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی مجمو عی برآمدات کے حجم میں3فیصد کمی

بدھ 1 مارچ 2017 13:11

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 01 مارچ2017ء) رواں ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں پاکستان کی مجمو عی برآمدات کے حجم میں3فیصد کمی گز شتہ 2ماہ میں پٹرو لیم مصنوعات کی قیمتوں اضافہ ہو نے ٹرانسپو ٹیشن دیگر اخراجات میں بھی اضا فہ ہوا تفصیل کے مطا بق گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میںفوڈ گرو پ کی مصنوعات میں2ارب23کروڑڈالر کی برآمدات ہو ئیں تھی جو رواں سال 9فیصد کمی کے ساتھ 2ارب 2کروڑ ڈا لر رہ گئی ٹیکسٹا ئل گروپ میں گز شتہ سال 7ارب87کروڑ ڈالر کی برآمدات ہو ئیں تھیء جو رواں سال 2فیصد کمی کے ساتھ 7ارب22کروڑ ڈالر ہو ئیں پٹرولیم گروپ میں گز شتہ سال 10کروڑ 85لاکھ ڈا لر کی برآمدات کی گئی تھی جو رواں مالی سال کے پہلے 7ماہ میں7فیصد کمی کے ساتھ10کروڑ 4لاکھ ڈالر رہ گئی دیگر مینو فیکچر گروپ میں گز شتہ ما لی سال کے پہلے 7ماہ میں1ارب 86کروڑ ڈا لر کی مصنوعات بر آمد کی گئی تھی جو رواں سال اسی عرصہ میں5فیصد کمی کے سا تھ 1ارب 76 لا کھ ڈا لر رہی متفرق گروپ میں گزشتہ سال 53کروڑ 32لاکھ ڈالر کی برآمدات ہو ئیں تھی جو رواں سال 1فیصد اضا فے کے سا تھ 57کروڑ 54لا کھ ڈا لر ہو گئی مختلف برآمد کند گا ن کے مطا بق انٹرنیشنل مار کیٹ میں اتار چڑ ھا ئوبزنس کا حصہ ہے اور مارکیٹ کا حسن بھی ہمسا یہ مما لک کی پا لیسیاں بد لتی رہتی ہیں کسی ملک میں ایس آر او برآمد کندگان کے حق میں تو کسی ملک میں حق میں نہیں ہو تے اسی وجہ سے کہیں مہنگا ئی اور کسی ملک میں قیمتیں برقرار رہتی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں