روزہ عالمی تجارتی نمائش انوکا7اکتو بر سے جرمنی میں شروع ہو گی، خواہشمندپاکستانیوں سے درخواستیں طلب

بدھ 1 مارچ 2017 14:17

فیصل آباد۔یکم مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 مارچ2017ء) دنیا کی سب سے بڑی 5روزہ عالمی تجارتی نمائش انوکا 2017ء کو لون جرمنی میں 7اکتو بر سے شروع ہو گی جبکہ مذکورہ نمائش میں شرکت کے خواہشمند پاکستانی صنعتکاروں ، مینو فیکچررز ، برآمد کنندگان اور متعلقہ سٹیک ہولڈرز سے بدھ 8مارچ تک درخواستیں طلب کر لی گئی ہیں اور کھانے پینے کی اشیاء ، تیار کھانوں ،مشروبات ، پولٹری ، ڈیری مصنوعات ، مچھلی ، منجمد غذائی اشیاء، مٹن ، بیف ، چکن کے گوشت کی مصنوعات ، بیکرز کنفیکشنرز ، مٹھائیاں ، پھل ، سبزیاں ، آئس کریم ، ککنگ آئل ،کیٹرنگ ، فرنچائزنگ کے شعبہ سے منسلک افراد سے کہا گیا ہے کہ جو افراد اس بین الاقوامی تجارتی نمائش میں شرکت کرنا چاہیں وہ 8مارچ تک اپنی درخواستیں ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے دفتر میں جمع کروا دیں۔

(جاری ہے)

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے کہا کہ اس نمائش میں پاکستان سمیت دنیا بھر کے 176ممالک کے ہزاروں در آمد و برآمد کنندگان شرکت کریں گے جس کے باعث یہ نمائش عالمی سطح پر کا روبار کے فروغ کا اہم ترین ذریعہ ثابت ہو گی۔انہوںنے کہا کہ اس نمائش میں جہاں پاکستانی تاجر و صنعتکار اور امپورٹر و ایکسپورٹر عالمی خریداروں سے کاروباری معاملات طے کر سکیں گے وہیں انہیں اپنی پاکستانی مصنوعات کی نمائش کا شاندار موقع بھی میسر آ سکے گا ۔

انہوںنے کہا کہ عالمی تجارتی وفود سے ملاقاتوں کے باعث نہ صرف پاکستان کی قومی برآمدات کے فروغ میں مدد ملے گی بلکہ پاکستانی مصنوعات باہر بھجوا کر قیمتی زر مبادلہ بھی حاصل کیا جا سکے گا۔انہوںنے کہا کہ متعلقہ افراد مزید معلومات و رہنمائی کیلئے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی پاکستان کے مرکزی ، صوبائی و ر یجنل دفاتر سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں