علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیرصدارت ڈائریکٹرز کانفرنس "تعلیم سب کے لئی" کا پیغام ملک کے طول و عرض تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ

پیر 24 ستمبر 2018 16:49

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی کے زیر صدارت دو روزہ ڈائریکٹرز کانفرنس منعقد ہوئی جس میں تعلیمی معیار میں اضافے اور یونیورسٹی کا پیغام "تعلیم سب کے لئی" ملک کے طول و عرض تک پہنچانے کا پرجوش عزم کا اعادہ کیا گیا ،ْ حالیہ برسوں میں یونیورسٹی کی حاصل کردہ تعلیمی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا ریجنل ڈائریکٹرز نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد صدیقی کی وژن اور اقدامات نے نیم مردہ یونیورسٹی میں نئی جان ڈال کر یونیورسٹی کوایک متحرک ترین ادارہ بنادیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ طلبہ کی سہولتوں میں اقدامات کے نتیجے میں داخلوں کی شرح میں ریکارڈاضافہ ہوا ہے ۔ریجنل ڈائریکٹرز نے مزید کہا کہ ملازمین ،ْ اکیڈمیشن اور آفیسرز کو عزت ،ْ اعتماد اور کام کرنے کے لئے ایک ساز گار ماحول فراہم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چار سال کے اس دور کو ہمیشہ یونیورسٹی کے سنہری دور سے یاد رکھا جائے گا۔کانفرنس میں یونیورسٹی کے 44۔

ریجنل ڈائریکٹرز ،ْ ڈائریکٹر ریجنل سروسسز ،ْ انعام الله شیخ ،ْ ڈین سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر سید ظفر الیاس،ْ ڈین سوشل سائنسسز ،ْ پروفیسر ڈاکٹر ثمینہ اعوان ،ْ ڈین کلیہ عربی و علوم اسلامیہ ،ْ ڈاکٹر محی الدین ہاشمی ،ْ رجسٹراز ،ْ ڈاکٹر محمد ضیغم قدیر ،ْ ڈائریکٹر ،ْ شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین ،ْ ڈاکٹر محمد اجمل اور دیگر سینئر آفیسرز شامل تھے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں