میئر فیصل آباد کا میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا دورہ ،

سٹاف کی حاضری چیک کی طلباء ہمارا قیمتی آثاثہ ہیں ،ہر لحاظ سے تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے ، محمد رزاق ملک

ہفتہ 15 دسمبر 2018 14:35

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 دسمبر2018ء)میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا دورہ کیا۔ تفصیلات کے مطابق میئر فیصل آباد نے میونسپل لائبریری اور میونسپل آرٹ گیلری کا اچانک دورہ کیا اُس وقت میونسپل آفیسران بھی اُنکے ہمراہ تھے اس دورے کا مقصد میونسپل لائبریری میں کتب اور دیگر امور کا تفصیلی جائزہ لینا تھا ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر میئر فیصل آباد محمد رزاق ملک نے میونسپل لائبریری اور گیلری کے سٹاف کی حاضری بھی چیک کی۔ انہوں نے سٹاف کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ طلباء ہمارا قیمتی آثاثہ ہیں اُنکو ہر لحاظ سے تعلیمی ماحول مہیا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے لہذا اُن کو لائبریری میں ہر قسم کی تعلیمی کتب مہیا کرنا ہماری ذمہ داری ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ میونسپل آرٹ گیلری کو بھی اور کام کرنے کی ضرورت ہے لہذا تمام تر عملہ اپنے کام پر توجہ مرکوز کرے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں