پنجاب بھر کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اتوار کو ہوگا،

فیصل آباد میں 8075 طلبا و طالبات کیلئی3 امتحانی مراکز قائم، زرعی یونیورسٹی میں 1500 طالبات، گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں 3110 طالبات جبکہ جی سی یونیورسٹی میں 618 طالبات اور 2847 طلباء امتحان دیں گے، امتحانی مراکز کے اندر تمام ترانتظامات کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سپردکردی گئی

جمعرات 22 اگست 2019 14:47

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اگست2019ء) پنجاب بھر کے تمام میڈیکل و ڈینٹل کالجز میں داخلوں کیلئے انٹری ٹیسٹ اتوار25 اگست کو ہوگاجبکہ فیصل ۱ٓباد میں 8075 طلبا و طالبات کے لئی3 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں، نیز زرعی یونیورسٹی میں 1500طالبات،گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی میں 3110طالبات جبکہ جی سی یونیورسٹی فیصل ۱ٓباد میں 618 طالبات اور 2847 طلباء امتحان دیں گے۔

دوسری جانب یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کے زیراہتمام انٹری ٹیسٹ کے شفاف انعقاد کے لئے امتحانی مراکز کے اندر تمام ترانتظامات کی ذمہ داری یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسزکے سپردکردی گئی ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کے تمام متعلقہ ادارے اور یونیورسٹیز کے حکام ان کی بھرپور معاونت کیلئے الرٹ رہیں گے جن میںاسسٹنٹ کمشنرکوآرڈینیشن عفیفہ ناجیہ،رجسٹرار زرعی یونیورسٹی چوہدری محمد حسین،کنٹرولرامتحانات جی سی وومن یونیورسٹی رضوانہ تنویر،ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرزجی سی یونیورسٹی ڈاکٹر ندیم سہیل،ایسوسی ایٹ پروفیسر یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر منیر احمد،کوآرڈینیٹر محمد رمضان کے علاوہ پنجاب پولیس،ٹریفک پولیس،ریسکیو1122،ویسٹ مینجمنٹ کمپنی،پارکنگ کمپنی،فیسکو،واسا،میونسپل کارپوریشن،نادراوغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ گورنمنٹ فیصل ۱ٓباد کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایا کہ تینوں امتحانی مراکززرعی یونیورسٹی،گورنمنٹ کالج وومن یونیورسٹی مدینہ ٹائون اور گورنمنٹ کالج یونیورسٹی اولڈ کیمپس دھوبی گھاٹ میں سکیورٹی کے سخت ترین اقدامات کئے جائیں گے جس کیلئے ضروری ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واک تھرو گیٹس کی تنصیب،ٹیکنیکل سویپنگ ودیگر ضروری آلات کو اس موقع پر فنکشنل رکھا جا ئے گا۔

انہوں نے بتایا کہ کہ سنٹرز پر انٹری ٹیسٹ کے اوقات کے دوران بجلی کی بلاتعطل سپلائی کے لئے سٹینڈ بائی جنریٹرزکامتبادل انتظام کیا گیا ہے تا کہ امتحانی مراکز میں طالب علموں کو کم روشنی کی شکایت پیدا نہ ہو۔انہوں نے بتایا کہ امتحانی میٹریل کو متعلقہ سنٹرز تک بحفاظت پہنچانے کیلئے خصوصی بندوبست،ٹریفک مینجمنٹ،پارکنگ ایریاز مختص کرنے کے علاوہ صفائی ستھرائی،ہیلتھ ڈیسک کاقیام،ٹک شاپ،رہنمائی بورڈز،پینے کا صاف پانی،والدین کیلئے انتظار گاہ،ایمبولینسز اور ڈاکٹرز کی موجودگی بھی یقینی بنائی گئی ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں