گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی کی 593ہونہار محنتی طالبات میںسکالرشپ تقسیم

جمعہ 20 ستمبر 2019 23:44

فیصل آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 ستمبر2019ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی میں ڈائریکٹر فنانشل آیڈ آفس کے زیر اہتمام یونیورسٹی میں زیر تعلیم مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی593ہونہار محنتی طالبات میںنیڈ بیس سکالرشپ کے تحت ایک کروڑ چار لاکھ روپے کے سکالرشپ چیک تقسیم کیے گئے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ طالبات کے معاشی مسائل کو زیادہ سے زیادہ حل کیا جائے اور اس سلسلے میں یونیورسٹی کے اپنے ذرائع کے ساتھ ساتھ دیگر سکالرشپز بھی فراہم کیے جا رہے ہیں تاکہ طالبات بغیر کسی معاشی دبائو کے اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں اور فارغ التحصیل ہو کر معاشرے کے فعال شہری کے طور پر اپنا کردار ادا کر سکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ نیڈ بیس سکالرشپ کے تحت ہر سال یونیورسٹی ساڑھے چار کروڑ روپے کا سکالرشپ طالبات کو فراہم کرتی ہے وائس چانسلر کے ہمراہ رجسٹرار ڈاکٹر ظل ہما نازلی اور فنانشل آیڈ آفیسر اسماء ظہیر بھی موجود تھیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں