جامعہ زرعیہ کے ٹریژرطارق سعید کو رجسٹرار کے عہدہ کا اضافی چارج دیدیا گیا

منگل 15 اکتوبر 2019 15:27

فیصل ۱ٓباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلرپروفیسرڈاکٹر محمد اشرف نے ٹریژرطارق سعید کو رجسٹرار کے طور پر فرائض ادا کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

طارق سعید کو یہ اضافی ذمہ داری حال ہی میں بطور رجسٹرار ریٹائر ہونے والے چوہدری محمد حسین کا کنٹریکٹ ختم ہونے پر دی گئی ہے۔ علاوہ ازیں کلیہ زراعت کے سینئر پروفیسرڈاکٹر آصف تنویر کو ڈائریکٹر اکیڈمکس کی ذمہ داریاں عطا کی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں