زراعت میں پیداواریت کے جمود کی وجہ سے بڑھتی ہوئی آبادی کے لئے خوراک کی ضروریات پورا کرنا نہ صرف ایک چیلنج بن چکا ہے بلکہ زراعت اب کسانوں کے لئے منافع بخش نہیں رہی: زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اقرار احمد خاں
ان مسائل سے عہدہ برآء ہونے کے لئے زرعی سائنسدانوں کو کسانوں کے لئے ایسے پیداواریت کے حامل پیکج تیار کرنا ہوں گے جس کے ذریعے زراعت پرکشش اور منافع بخش بنائی جا سکے
جمعہ نومبر 17:44

(جاری ہے)
ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ ورلڈبینک اور دیگر اداروں کی جانب سے زراعت کے لئے منصوبہ جات پیش کئے گئے ہیں جسے مقابلہ جاتی بنیادوں پر حصول کے لئے یونیورسٹی کے سائنسدانوں کو قابل عمل تجاویز پیش کرنا ہوں گی تاکہ کسانوں کے مسائل کا بہترین حل پیش کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے تعلیمی اداروں میں عملی تعلیم کا سلسلہ روکنے اور آن لائن کلاسز جاری رکھنے کا فیصلہ بروقت ہے جس پر یونیورسٹی پوری روح کے ساتھ عمل کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے لئے طلبہ کی زندگیوں کا تحفظ سب سے مقدم ہے لہٰذا کرونا کے خطرات سے عہدہ برآء ہونے کے لئے مکمل ایس او پیز پر عمل کیا جا رہا ہے۔ ان سے پہلے پنجاب ایگریکلچرل ریسرچ بورڈ(پارب) کے چیف ایگزیکٹو ڈاکٹر عابد محمود نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے کہ سائنسدان انڈسٹری کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے اس قسم کے تحقیقی منصوبے تجویز کریں جس سے نہ صرف ملکی زراعت کو جدید خطوط پر استوار کیا جا سکے بلکہ ویلیوایڈیشن کو فروغ دے کر زرعی برآمدات کو کئی گنا بڑھایا جا سکے۔ انہوں نے زرعی یونیورسٹی کے سائنسدانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ اس جامعہ کے سائنسدان پارب کے 25فیصد منصوبہ جات مقابلہ جاتی بنیاد پر ہر سال حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں جس سے ان کی اپنے شعبہ جات میں مہارتوں کا ثبوت ملتا ہے۔ ڈاکٹر عابد محمود نے سائنسدانوں کو نئے منصوبوں کے لئے اپنے آئیڈیاز نومبر کے آخر تک بھجوانے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اس عمل سے انہیں زیادہ سے زیادہ تجاویز بھیجنے کے ساتھ ساتھ منصوبہ جات کے حصول کے لئے عملی کاوشیں بروئے کار لانے میں آسانی رہے گی۔تقریب سے ڈائریکٹر اورک پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر بھی خطاب کیا اور تحقیقی شعبے میں یونیورسٹی کی کامیابیوں اور پیش رفت کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔ ڈین کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ڈاکٹر اقرار احمد خاں نے کہا کہ آن لائن کلاسز کا عمل حکومتی گائیڈلائن میں جاری رہے گا جبکہ جنوری میں طلباء کو امتحانات میں ایس او پیز کے ساتھ عملی طور پر شرکت کے لئے ایسا پروگرام تشکیل دیا جائے گا جس کے تحت گروہوں کی صورت میں تمام سمیسٹرز کے طلباء یونیورسٹی آ سکیں گے۔ اجلاس میں قرآن پاک باترجمہ پڑھانے کے معاملے کو بھی زیرغور لایا گیا جسے آئندہ اکیڈیمک کونسل کے اجلاس میں منظوری کے بعد لاگو کر دیا جائے گا۔فیصل آباد شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:
Your Thoughts and Comments
فیصل آباد سے متعلقہ
فیصل آباد خبریں مضامین کالم ایونٹس تصاویری البم تصاویر سیاحتی مقامات مشہور شخصیات کھلاڑی شعراء حکومتی دفاترپاکستان کی تازہ ترین خبریں
-
لاہور کے سرکاری سکولوں میں کرونا وائرس کی سمپلینگ کا آغاز
-
آن لائن گیم پب جی پر ملنے والے نوجوان لڑکا اور لڑکی نے شادی کا فیصلہ
-
چین نے پاکستان کو ویکسین کی 5 لاکھ خوراکیں مفت فراہم کرنے کا اعلان کردیا
-
عظمیٰ بخاری نے تحریک انصاف کو ’’پاکستان ٹھگ انسٹیٹیوٹ‘‘قراردیدیا
-
صوبائی وزیر صحت نے ایم ایس گورنمنٹ ٹیچنگ نواز شریف ہسپتال ڈاکٹرگلزار کو قبلہ درست کرنے کی آخری وارننگ دے دی
-
خواجہ سعد رفیق کی زیر صدارت ماڈل ٹائون سیکرٹریٹ میں کشمیر ڈے اور کشمیر الیکشن کے حوالے سے اجلاس
-
الیکشن کمیشن کا فارن فنڈنگ کیس پر فیصلہ شواہد کے مطابق نہ آیا تو اگلا الیکشن مشکوک ہوگا‘سعد رفیق
-
فارن فنڈنگ کیس پر کارروائی جا ری ہے ، فارن فنڈنگ کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی وضاحت
-
بچوں سے زیادتی کرنیوالوں کو سزائے موت دی جائے گی،ترمیمی بل تیار
-
بھارتی حکومت کشمیریوں کی آواز دبانے کیلئے کالے قوانین نافذ کر رہی ہے عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں صورتحال کا نوٹس لے، ترجمان دفتر خارجہ
-
وزیراعظم سے علماء کی ملاقات ، وزیراعظم کی اسرائیل کے حوالے سے پاکستانی دوٹوک موقف اختیار کرنے پر بھرپور تعریف
-
سازشوں کا مقابلہ کرنے کیلئے علماء کے تعاون کی ضرورت ہے ، وزیراعظم
مزید خبریں
پاکستان کے مشہور شہروں کی خبریں
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.