سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک ہوگیا

بدھ 27 جنوری 2021 11:38

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 27 جنوری2021ء) سکولوں کی کارکردگی بہتر بنانے کیلئے محکمہ سکول ایجوکیشن متحرک ہوگیا، صوبہ بھر کے سرکاری سکولوں میں ایم ایز کا دورہ کرنا لازمی قرار دیدیا۔ ایم ایز پولیومہم، خوشحالی سروے اور پرائز کنٹرول ڈیوٹی کی مصروفیت کے باوجود روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ کرکے محکمہ کو رپورٹ کریں گے، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ سکول ایجوکیشن کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ مانیٹرنگ ایلوایشن اسسٹنٹ کا روزانہ کی بنیاد پر سکولوں کا وزٹ کرنا لازمی ہوگا۔ایم ایز پولیو، خوشحالی سروے اور پرائز کنٹرول ڈیوٹی میں مصروف ہیں۔ نوٹیفکیشن کے مطابق غیر تدریسی ڈیوٹیوں کے باوجود ایم ایز نہ صرف سکولوں کادورہ کریں گے بلکہ دورہ کی رپورٹ بھی محکمہ کو کرنا ان کی ذمہ داری میں شامل ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں سکول ایجوکیشن حکام کا کہنا ہے کہ احکامات پر عمل نہ کرنے کی صورت میں متعلقہ ایم ایز کیخلاف کارروائی کی جائے گی علاوہ ازیں اساتذہ و طلباء میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے معاملے پر محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب نے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہونے کا نوٹس لے لیا۔ محکمہ سکول ایجوکیشن نیتمام اضلاع سیاساتذہ اورطلباء کی کورونارپورٹس طلب کرلی۔تمام ڈسٹرکٹس ایجوکیشن اتھارٹیز سے اعدادوشمار 30 جنوری تک جمع کروائیں گے۔ کورونا کیسز کی تعداد کو آئندہ صوبائی وزائے تعلیم کانفرنس میں زیر غور لایا جائے گا۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں