زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ فائقہ جاوید نے ملک بھر میں پہلی ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے

فائقہ جاوید نے ڈاکٹر کامران شریف کی زیرنگرانی غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے مجرب غذا کے حوالے سے اپنی تحقیق مکمل کی ہے

جمعرات 28 جنوری 2021 17:24

زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ فائقہ جاوید نے ملک بھر میں پہلی ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 28 جنوری2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کی طالبہ فائقہ جاوید نے ملک بھر میں پہلی ہیومن نیوٹریشن اینڈ ڈائی ٹیٹکس میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔فائقہ جاوید نے ڈاکٹر کامران شریف کی زیرنگرانی غذائی قلت کے شکار بچوں کے لئے مجرب غذا کے حوالے سے اپنی تحقیق مکمل کی ہے۔ زرعی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر آصف تنویر اور ڈین کلیہ فوڈ اینڈ نیوٹریشن سائنسز پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق بٹ نے طالبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ یہ ملکی سطح پر نیوٹریشن کے مسائل حل کرنے میں اپنا کلیدی کردار ادا کرے گی۔

طالبہ فائقہ جاوید کی تحقیق میں خصوصی غذا کو پاکستان میں پیدا ہونے والی مونگ پھلی، بیسن اور مونگ کی دال کو مختلف تناسب سے ملا کر بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

تیاری کے دوران بین الاقوامی ادارہ برائے صحت کے متعین کردہ معیار کو اپنایا گیا ہے۔ تیارکردہ خصوصی غذا کے تخمینہ تجزیہ سے یہ بات عیاں ہے کہ اس کے استعمال سے اچھی مقدار میں پروٹین، چکنائی، غذائی ریشوں کے ساتھ ساتھ حیاتین اور نمکیات کی مناسب مقدار بھی جسم کو ملنے کی وجہ سے متاثرہ بچوں کی نشوونما کو بہتر کرنے میں مدد ملے گی۔

یہ پروڈکٹ نہ صرف کم قیمت ہے بلکہ یونیسف کے مقابلے میں تین سے چار گنا سستی بھی ہے۔ یہ غذا پانچ سال سے کم عمر بچوں کو دی جاتی ہے جن میں غذائی کمی کی تشخیص ہو چکی ہو۔ خصوصی غذا کا 100 گرام کا ایک پیکٹ تقریباً 550 کلو کیلوری حرارے فراہم کرتا ہے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں