گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکی طالبہ نے اپنا پہلا پی ایچ ڈی ڈیفنس کرلیا

جمعہ 26 فروری 2021 22:35

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 26 فروری2021ء) گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آبادکی طالبہ نے اپنا پہلا پی ایچ ڈی ڈیفنس کیا۔یہ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی تاریخ کا پہلاپی ایچ ڈی ڈیفنس تھا۔ محترمہ سعیدہ بانو نے ڈاکٹر عمرانہ شہزادی کی زیر نگرانی ''دراسة تحلیلیلاسماء سور القرأن الکریم فی ضوء التفاسیر العربیة فی شبہ القارة الہندیة'' کے عنوان سے اپنے مقالے کا دفاع کیا۔

اس پبلک ڈیفنس کے بیرونی ممبران جامعہ پنجاب سے پروفیسر ڈاکٹر ابو الوفا، اور اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور سے پروفیسر ڈاکٹر راحیلہ قریشی تھے۔ پبلک ڈیفنس میںوائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق، رجسٹرار مسز راحت افزا، کنٹرولر امتحانات مسز رضوانہ تنویر، ڈائریکٹر کیو ای سی ڈاکٹر شہلا قاسم، کوآرڈینیٹر فیکلٹی آف ہیومنٹی اینڈ لینگویجز مسز رخشانہ شہناز ، سپروائزری کمیٹی کے ممبران، پروفیسر ڈاکٹر طاہرہ اقبال اور ڈاکٹر طلعت صفدر، مختلف شعبہ جات کے تمام چیئرپرسن، فیکلٹی ممبران اور شعبہ عربی کے طلباء نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ فاروق نے ڈاکٹر سعیدہ بانو اور شعبہ عربی کی اس قابل ذکر کامیابی پر مبارکباد پیش کی اور انہوں نے کنٹرولر امتحانات محترمہ رضوانہ تنویر کی تعریف کی اور پی ایچ ڈی دفاع کامیابی کے ساتھ پہلی مرتبہ کرانے پر بھی سراہا

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں