زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی (آنرز) اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے گیٹ اور جی آر ای (سبجیکٹ) ٹائپ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا

ہفتہ 17 جولائی 2021 15:15

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2021ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی (آنرز) اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے گیٹ اور جی آر ای (سبجیکٹ) ٹائپ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ انٹری ٹیسٹ کیلئے 9ہزار سے زائد اُمیدواروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں اقبال آڈیٹوریم‘ ایکسپو سنٹر‘ سائنس بلاک اور لیکچر تھیٹرزپر مشتمل امتحانی مراکز میں انٹری ٹیسٹ کا دو روزہ مرحلہ مکمل ہوا جس میں 16جولائی کو تین گروپس بنائے گئے جبکہ آج 17جولائی کو دو گروپس میں انٹری ٹیسٹ لئے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز کے مطابق 650امیدواروں نے پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ دیا جبکہ بقیہ اُمیدوارایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی (آنرز) کیلئے انٹری ٹیسٹ کا حصہ بنے۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں