فیصل آباد ،زرعی یونیورسٹی ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے گیٹ اور جی آر ای ٹائپ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل

ہفتہ 17 جولائی 2021 17:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2021ء)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں ایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی (آنرز) اور پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلوں کیلئے گیٹ اور جی آر ای (سبجیکٹ) ٹائپ ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہوگیا۔ ڈائریکٹوریٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز کے زیراہتمام منعقدہ انٹری ٹیسٹ کیلئے 9ہزار سے زائد اٴْمیدواروں نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

یونیورسٹی میں اقبال آڈیٹوریم‘ ایکسپو سنٹر‘ سائنس بلاک اور لیکچر تھیٹرزپر مشتمل امتحانی مراکز میں انٹری ٹیسٹ کا دو روزہ مرحلہ مکمل ہوا جس میں 16جولائی کو تین گروپس بنائے گئے جبکہ آج 17جولائی کو دو گروپس میں انٹری ٹیسٹ لئے گئے۔

ڈائریکٹوریٹ آف گریجوایٹ سٹڈیز کے مطابق 650امیدواروں نے پی ایچ ڈی پروگرامز میں داخلے کیلئے ٹیسٹ دیا جبکہ بقیہ اٴْمیدوارایم فل‘ ایم ایس‘ ایم ایس سی کیلئے انٹری ٹیسٹ کا حصہ بنے۔

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں