فیصل آباد:زرعی یونیورسٹی کے الفتح ہاسٹل میں بی ایس فوڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ کی ہلاکت معمہ بن گئی

بدھ 1 دسمبر 2021 22:38

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 01 دسمبر2021ء) زرعی یونیورسٹی کے الفتح ہاسٹل میں بی ایس فوڈ ٹیکنالوجی کی طالبہ کی ہلاکت معمہ بن گئی‘جھنگ کی رہائشی 19سالہ سندس دختر محمد سہیل زرعی یونیورسٹی میں بی ایس فوڈٹیکنالوجی میں سمسٹر 5کی طالبہ تھی گزشتہ روز اس کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جسے طبی امداد کیلئے الائیڈ ہسپتال کی میڈیکل ایمرجنسی میں داخل کرایاگیا جہاں ڈاکٹروں نے زہر سے اسکی موت کی تصدیق کی جس کے بعد اطلاع ملنے پر گلبرگ پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے پوسٹ مارٹم کرائے بغیر ہی نعش اسکے لواحقین کے حوالے کردی۔

متعلقہ عنوان :

فیصل آباد میں شائع ہونے والی مزید خبریں